نیویارک میں برفانی طوفان سے 5 فٹ برف کی تہہ جم گئی، 2 افراد ہلاک

برفانی طوفان کی وجہ سے ٹریفک متاثر،درخت گرنے کے واقعات سمیت املاک کو بھی نقصان پہنچا

مشی گن سے نیویارک تک کی پانچ عظیم جھیلوں کی ریاستوں میں الرٹ جاری ،عوام کو جھیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت

نیویارک میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5فٹ تہہ جم گئی اور ایری کائونٹی میں راستوں سے برف ہٹانے کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں کو برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے نظام زندگی بھی شدید متاثر ہوئی۔برفانی طوفان کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی اور درخت گرنے کے واقعات سمیت املاک کو بھی نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایری کائونٹی میں راستے صاف کرنے کے دوران دو افراد دل کی تکلیف اٹھنے سے ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق مشی گن سے نیویارک تک کی پانچ عظیم جھیلوں کی ریاستوں میں برف کی وجہ سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور عوام کو جھیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔