نیوزی لینڈ: سمندری طوفان کے باعث اموات 5 ہو گئیں

نیوزی لینڈ میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان گبرئیل کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان گزرنے کے بعد نیوزی لینڈ میں بحالی کی کوششیں جاری ہیں، بارشوں اور سیلاب کے باعث 9 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ شہروں میں رابطے اور رسائی کے ذرائع بدستور منقطع ہیں، جہاں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پانی، خوراک اور فیول لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔