نوجوان میں بڑھتی ذھنی بیماریاں ؛ ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب لوگ ذہنی امراض کی کسی نہ کسی قسم میں مبتلا ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار اس حوالے سے اور بھی زیادہ پریشان کن ہیں کہ ان ایک ارب افراد میں سے ہر ساتواں شخص نوجوان ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پہلے سال میں ڈپریشن اور بے چینی جیسے مسائل کی شرح میں 25 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

رواں صدی میں ذہنی صحت کے سب سے وسیع جائزے میں عالمی ادارہ صحت نے مزید ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بگڑتے ہوئے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کریں-