نواب شاہ کی بجائے ملتان کو کراچی کا متبادل ایئرپورٹ قرار دے دیا گیا
نواب شاہ ایئرپورٹ کی بجائے ملتان کو کراچی کا متبادل ایئرپورٹ قرار دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کسی ہنگامی صورتحال میں کراچی ایئرپورٹ کی پروازوں کو نواب شاہ ایئرپورٹ لینڈ کروایا جاتا تھا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب نواب شاہ کا کراچی کے متبادل ایئرپورٹ کا درجہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اب کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کراچی کی پروازوں کو ملتان کا رُخ کرنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق کسی ہنگامی صورتحال یا موسم کی خرابی کی صورت میں بھی کراچی کی پروازیں اب ملتان لینڈ کریں گی۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بھی ملتان ایئرپورٹ کو متبادل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کی تصدیق کی ہے۔