ننکانہ :پیر سید یعقوب شاہ ترمذیؒ کے عرس کی 2 روزہ تقریبات آج سے شروع ہونگی

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ننکانہ صاحب کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت پیر سید محمد یعقوب شاہ ترمذیؒ کے عرس کی دو روزہ تقریبات آج سے دربار عالیہ ننکانہ بچیکی روڈ بائی پاس میں زیر سرپرستی پیر سید شبیر حسین شاہ ترمذی، پیر سید مجاہد حسین شاہ ترمذی اور زیر نگرانی پیر سید حسن رضا ترمذی شروع ہونگی، تقریبات میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد ننکانہ صاحب پہنچ رہی ہے اس موقعہ پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ سید زاہد حسین ترمذی نے بتایا کہ مورخہ آج محفل میلاد برائے خواتین منعقد ہوگی۔