نشہ بہت بری لت؛ طبی ماھرین

نشے کی کئ اقسام ہیں-آجکل جس نشہ نے نوجوانوں کو گھیرا ہوا ہے وہ آئیس کا نشہ ہے۔آئیس کا نشہ ایک مخصوص طریقے سے کیا جاتا ہے جسکے کچھ دیر تک انسان کی سوچ بھوج کی صلاحیت معطل ہو جاتی ہے اور انسان جذبات کا شکار ہو جا تا ہے ۔ میڈیکل اصطلاح میں انسان کا نیورو سسٹم کچھ دیر کیلے سن ہو جاتا ہے۔
امریکہ اور یورپ میں آئیس کے نشے کو قانونی حیثیت حاصل ہے ۔حکومت مخصوص کلبوں کو اجازت دیتی ہے جہاں لوگ جا کے آئیس کا نشہ کرتے ہیں تاھم جب تک نشہ نہیں اترتا تب انہیں کلب سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
پاکستان میں آئیس کے نشہ کو قانونی حیثیت حاصل نہیں اسکو مختلف جگہوں سے سمگل کیا جاتا ہے ۔مارکیٹ میں اس نشہ کی اچھی ہے اور پھر پاکستان کی ایپلیٹ کلاس میں یہ اچھا خاصا مقبول ہے ۔سابق وفاقی وزیر شہر آفریدی نے خود اعتراف کیا تھا کہ اسلامآباد کے تقریبا تمام کالجوں میں آئیس کا نشہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔جنوری ۲۰۲۱ میں لاہور میں ایک نوجوان نے آئیس کے نشے اپنے پورے خاندان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ اسی طرح کا ایک واقعہ مئی میں بھی رونما ہوا جہاں ایک نوجوان نے آئیس کے نشے میں اپنے ماں باپ اور ساس سسر کا قتل کیا۔
ماہرین آئیس کے نشے کو چرس کے نشے سے بھی زیادہ خطرناک قرار دے رہے ہیں کیوں کہ چرس کے نشے سے تو صرف ایک شحص کی زندگی تباہ ہوتی ہے جبکہ آئیس کے نشہ سے دوسروں کی زندگیوں کو بھی شدید حطرات لاحق ہے