ناکام حکومت پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہی ہے، بلاول بھٹو
تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربیروزگاری ہے،جو بھٹو کی بیٹی کو چور کہتے تھے وہ خود سرٹیفائیڈ ہوچکے،عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دے،ہم ملکی معیشت کو کھڑا کر کے دکھائیں گے، عوام دوست اور غریب دوست معیشت لے کر آئیں گے، مذاکرات رات کے اندھیروں میں نہیں ہوتے پارلیمان کواعتماد میں لینا چاہیے، مرکزی بینک کو عالمی مالیاتی ادارے کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ای وی ایم کو رد کرتے ہیں،کلبھوشن کے این آراوکی مخالفت سڑکوں،عدالتوں میں بھی کریں گے، سلیکٹڈ حکومت جمہوری، انسانی،معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، ٹیپ نکالنے والے ٹیپ نکالتے رہیں، ہم عوامی طاقت سے حکومت بنائیں گے،چیئرمین پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کے موقع پر پشاور میں جلسہ عام سے خطاب