ناسا نے خلا سے چاند کی دلکش تصویر شیئر کردی
ناسا کےخلائی جہاز اورین نے اپنے خلائی سفر کے چھٹے روز چاند کی ایک نئی دلکش تصویر کھینچی ہے۔ناسا کا یہ خلائی جہاز اورین آرٹیمیس ون مشن کا حصّہ ہے اور پچھلے ہفتے خلا میں روانہ ہوا تھا۔
چاند کی یہ شاندار ہائی ریزولوشن تصویر اس وقت لی گئی جب خلائی جہاز چاند کی سطح سے 129 کلومیٹر اوپر سے گزر رہا تھا۔
ناسا آرٹیمیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چاند کی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے۔اس تصویر کے بارے میں کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر ناسا کے اورین خلائی جہاز نے لی ہے جو آرٹیمیس ون مشن کے ایک حصّے کے طور پر پچھلے ہفتے سفر پر روانہ ہوا تھا۔