ناسا نےسب سے طاقتورخلائی جہاز خلا میں روانہ کر دیا
چاند سے پار جانے کی تیاری مکمل ہو گئیں، ناسا نے اپنا سب سے طاقتورخلائی جہاز خلا میں روانہ کر دیا ہے۔امریکی خلائی ایجنسی نے فلوریڈا سے 100 میٹر لمبی آرٹیمس خلائی گاڑی خلا میں روانہ کی ہے، جس کا مقصد ایک خلاباز کیپسول کو چاند کی سمت روانہ کرنا ہے۔ اورین کو 26 دن کے سفر پر بھیجا گیا ہے جو اسے چاند کے مدار کے دور دراز حصوں میں لے جائے گا۔یہ کیپسول چاند کی سطح سے محض 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ جبکہ زمین سے اس کا سب سے زیادہ فاصلہ 70 ہزار کلومیٹر تک ہوگا۔ کوئی بھی ایسا خلائی جہاز جو انسانوں کو لے جانے کے قابل ہو زمین سے اتنے زیادہ فاصلے پر کبھی نہیں گیا ہے۔اس خلائی جہاز میں جس کا نام اورین رکھا گیا ہے میں کوئی انسان موجود نہیں ہے لیکن اسی کے ذریعے مستقبل میں عام لوگوں کے چاند کا سفر ممکن ہو سکے گا، اس جہاز کو روانہ کرنے کیلئے ستمبر میں دو مرتبہ کوشش کی گئی لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے اسے روک دیا گیا۔اس کیپسول کی زمین پر واپسی 11 دسمبر کو ہو گی۔انجینئرز یہ جاننے کے لیے سب سے زیادہ فکر مند ہیں کہ اورین کی ہیٹ شیلڈ کرہ ارض کی فضا میں دوبارہ داخل ہونے پر شدید درجہ حرارت کا مقابلہ کر سکے گی۔