نئے مالی سال 2024-25 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرینگے
نئے بجٹ کا حجم 18900 ارب روہے کے لگ بھگ رکھنے کی تجویز
دفاعی شعبے کیلئے 2100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب روہے مقرر کرنے کی تجویز
مالی خسارہ 9800 ارب، قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 9700 ارب رکھنے کی تجویز
آئی ایم ایف کے مطالبے پر نئے بجٹ میں اضافی ٹیکسوں کی بھرمار کا خدشہ
درآمدی پرانی گاڑیاں، درآمدی موبائل فون اور سگریٹس مہنگے ہونے کا امکان
درآمدی خوراک، بچوں کا دودھ، ادویات اور اسٹیشنری بھی مہنگی ہو سکتی ہے
سیلز ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے ہزاروں اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ
ذرعی آلات، ٹریکٙرز، کھاد اور بیج مہنگے ہونے کا خدشہ
جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے سے 100 ارب اضافی آمدن متوقع
پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی شرح 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع
چھوٹے سرکاری ملازمین کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان
بی آئی ایس پی کے مستحقین کی تعداد اور وظیفہ بڑھانے کی تجویز