میں ٹرول کرنے والوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی، نورا فتیحی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بالی وڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی نے سوشل میڈیا ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا نسخہ بتا دیا،اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر سوشل میڈیا ٹرولنگ کے اثرات سے محفوظ رہنا ہے تو ان منفی باتوں کو نظر انداز کرنا چاہئے، ان پر اپنی توانائی خرچ نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں ٹرول کرنے والوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی، زندگی میں بہت سی بہترین چیزیں موجود ہیں اور ہمیں ان پر اپنی توانائی خرچ کرنی چاہئے۔آئیفا ایوارڈز 2023 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آئیفا میں پرفارمنس کے حوالے سے ان کے جذبات مختلف ہیں، وہ خوش بھی اور تھوڑی نروس بھی لیکن انہیں امید ہے کہ ناظرین ان کو پسند کریں گےڈانس پارٹنر کے حوالے سے کئے گئے سوال کہ ’کس کے ساتھ ڈانس کرنا پسند کریں گی؟‘ کے جواب میں نورا فتیحی نے ہریتھک روشن اور پربھو دیوا کے ساتھ ڈانس کی خواہش کا اظہار کردیا۔