میں نے ہاں کردی،ملائکہ اروڑہ
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ کی نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
ملائکہ اروڑہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اداکارہ کو تھوڑا سا شرماتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ہاں کردی ہے۔حالانکہ اس تصویر میں ملائکہ اروڑہ کے ہاتھ میں منگنی کی کوئی انگوٹھی نہیں نظر آرہی لیکن پھر بھی مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔