میکسیکو میں دو ہفتوں کے دوران ایک اورصحافی قتل،تعدادتین ہوگئی
شمالی امریکی ملک میکسیکو میں دو ہفتوں کے دوران تین صحافی قتل کردئیے گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق دو روز قبل خاتون صحافی کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ کرپشن اور سیاست پر رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی پر ماضی میں بھی حملے ہوئے تھے۔ادھر کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے میکسیکو کے حکام سے اپیل کی کہ وہ صحافیوں پر حملے کی شفاف تحقیقات کروائے۔