مہوش حیات نے مشہور فٹبالر کے ساتھ تصویر کو سیلفی آف دی ایئر قرار دے دیا
پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل میچ دیکھنے کے دوران مشہور کھلاڑی کے ساتھ اپنی سیلفی شیئر کردی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے سابق برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکم کے ساتھ سیلفی لے کر پوسٹ کی۔مہوش حیات نے ڈیوڈ بیکم کے ساتھ اپنی تصویر کو ’سیلفی آف دی ایئر‘ قرار دیا۔اداکارہ کی اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس پر خوب دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔