مہنگائی کی جاری لہر میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

لاہور میں ایک بار پھر گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث آٹا بھی مہنگاہوگیا۔تفصیلات کےمطابق مہنگائی کی جاری لہر میں لاہور کے عوام کو حکومت کی جانب سے مہنگائی کا ایک اور تحفہ آٹے کی قیمت میں اضافے کی صورت میں پیش کردیا گیا ہے۔منڈی میں گندم کی  فی من قیمت 4200 روپے سے بڑھا کر 4600 روپے فی من کردی گئی ہے جس کے باعث چکی مالکان نے بھی آٹا 150 روپے فی کلو کے ریٹ پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں دکانوں پر کمرشل آٹے کے 15 کلو تھیلے کی قیمت 1800 روپے کی سطح پر آگئی ہے  جبکہ شہر میں اکثر دکانداروں کی جانب سے آٹے کی مبینہ مصنوعی قلت پیدا کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔