مہنگائی صرف پاکستان کامسئلہ نہیں : وزیراعظم

لاہور:   وزیراعظم عمران خان آج ایک بار پھر عوام سے براہ راست بات چیت کر رہے ہیں جس کے دوران وہ ٹیلی فون پر شہریوں کی شکایات سنیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست گفتگو کے دوران کہا کہ کوشش تھی کہ ہر ماہ لوگوں کے سامنے آ کر جواب دوں۔ اصولا سوالات کے جوابات پارلیمنٹ میں دینے چاہئیں مگر اپوزیشن اراکین شور مچا دیتے ہیں اور مجھے بولنے نہیں دیتے۔ اسلامی فلاحی ریاست ہمارا منشور ہے، میرے پاس سب کچھ تھا، سیاست میں آنےکی ضرورت نہیں تھی۔ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کامسئلہ نہیں۔ ہمیں 20 ارب ڈالرکاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا، روپے کی قدر گرنے سے جو چیزیں امپورٹ کرتے ہیں وہ مہنگی ہوجاتی ہیں۔ کورونا کے دوران عوام پر 8 ارب روپےخرچ کیے، بلوم برگ کے مطابق گیس کے بعد خوراک کا بحران بھی آئے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہریوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ان کی شکایات سننے کے دوران حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔