مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر 20 اپریل تک پاکستان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمے داریاں دی جائیں گی۔واضح رہے کہ مکی آرتھر ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔