موٹروے: شدید دھند، 3 مقامات پر درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں، 20 افراد زخمی

شیخوپورہ:   موٹروے ایم ٹو پر شدید دھند کے باعث شیخوپورہ میں 3 مقامات پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 12 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دیگر مسافروں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ حادثے کے باعث موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور موٹروے کو بند کر دیا گیا۔