موجودہ دور بابر اعظم کا دور

موجودہ دور کو بابر اعظم کا دور کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا۔ صرف 27 برس کی عمر میں بابر اعظم نے وہ کامیابیاں سمیٹی جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آئی۔بابر اعظم اکمل برادران کے کزن ہے ۔ بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 40 میچس میں 46 کی ایوریج سے 6سنچریاں سکور کی جن میں انکی 196کی بہترین انگز کو اس صدی کی جوتھی بہترین انگز مانا گیا۔ ون ڈے میں بھی بابر اعظم نے 89میچس میں 59کی ایوریج 17سنچریاں سکور کیں جن میں 158 رنز انکی بہترین انگز ہیں۔ ٹی ٹونٹی میں بھی بابر اعظم نی 74میچوں میں 45کی ایوریج سے 26نصف سنچریاں سکور کیں ۔ اس وقت بابراعظم ون ڈی اور ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بیٹسمین ہے