موبائل صارفین ہوشیار، نیٹ ورک کمپنیوں نے حکومت سے ٹیرف بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

موبائل نیٹ ورک سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے حکومت سے ٹیرف بڑھانے کا مطالبہ کر دیا، صارفین ہوشیار ہو جائیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کے وفد نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملاقات کی اور موبائل کمپنیوں کو پیش آنیوالی بحرانی صورتحال کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفد میں شامل شرکا نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ بجلی کی قیمتیں، شرح سود اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے سبب نیٹ ورک سروسز کی لاگت میں کافی اضافہ ہو چکا ہے۔