ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے،شاہین شاہ آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے۔انہوں نےکہاکہ ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا سخت محنت جاری رہے گی۔