ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں، مزید بارش,برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک بھر میں موسم سرد رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں زالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کہ رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔جبکہ اسلام آباد سمیت خطۂ پوٹھو ہار،خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی و وسطی پنجاب مری ،گلیات اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےخیبرپختونخواہ کے علاقےچترال، دیر، پشاور، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ،سوات، ناران، کاغان، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان،ایبٹ آباد، شانگلہ ، بونیر، باجوڑ،کرم کوئٹہ، زیارت،ژوب،بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات میں برفباری کا امکان ہے۔

#ColdWeather #WinterSeason #Winters #Pakistan #WeatherUpdates #WeatherForecast