ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

ملک میں حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی مجموعی شرح 30.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا سستی ہوئیں اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے 16 پیسے اضافہ ہوا اور فی کلو قیمت 383 روپے 47 پیسے پر پہنچ گئی، پیاز کی فی کلو قیمت 5 روپے 7 پیسے اضافے کے بعد 220 روپے 41 پیسے ہو گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 7 روپے 2 پیسے، مٹن 9 روپے 42 پیسے، لہسن 3 روپے 30 پیسے اور کیلے فی درجن 3 روپے 45 پیسے مہنگے ہوئے، اس کے علاوہ دودھ، دہی دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں آلو فی کلو 2 روپے 3 پیسے سستے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 21 روپے 78 پیسے اور انڈے فی درجن 3 روپے 67 پیسے سستے ہوئے۔