ملک سے شدت پسندی کا ہر ممکن طریقے سے خاتمہ کیا جائے گا: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی داخلی و خارجی سلامتی کی صورت حال اور علاقائی امور پر کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس میں سیالکوٹ کے اندوہناک واقعے کا سخت نوٹس لیا گیا۔ فورم نے سیالکوٹ واقعے کے موجب عناصر کے خلاف عدم برداشت کا اعادہ کیا جبکہ ملک سے انتہا پسندی، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کی بیخ کنی ناگزیر قرار دی۔آرمی چیف نے سرحدوں پر حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے میدان جنگ میں ٹیکنالوجی پر مبنی ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیاری، نظریے اور تربیت کا معروضی جائزہ ضروری ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال میں بہتری کے لیے عالمی سطح پر کاوشوں کی ضرورت ہے۔ افغانستان کی مدد، افعان امن و خوشحالی، علاقائی استحکام کے لیے ناگزیر ہے جس کیلئے عالمی سطح پر کاوشوں کی ضرورت ہے۔