ملک بھر میں خون جماتی سردی کی لہر برقرار

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، کوئٹہ میں خون جماتی سردی میں شہری گیس سے محروم ہوگئے۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں برف باری اور بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی رابطہ سڑکیں بند، امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیدا ہوگئیں۔ چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ سمیت شمالی بلوچستان میں کل سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ شاہراہوں پر جمی برف ہٹانے کے لیے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے ۔

#ColdWeather #WinterSeason #Winters #Pakistan #WeatherUpdates #WeatherForecast