ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ میں شہری کی جانب سے ملک بھر میں ایک ساتھ عام انتخابات کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے شہری ملک فیصل محمود نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک ساتھ انتخابات سے عوام حقیقی نمائندے منتخب کر سکتے ہیں۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انتخابات دو صوبوں میں پہلے اور باقی بعد میں کرانے سے خرچ زیادہ ہو گا اور عام انتخابات کے دوران نگران حکومتوں کا نظام بھی متاثر ہو گا۔درخواست گزار نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کے التوا کی درخواست کرتے ہوئے نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی استدعا بھی کر دی۔شہری کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت، صدرپاکستان،الیکشن کمیشن اوردونوں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔