ملک بھرمیں سردی کا راج برقرار
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں سردی کا راج برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں کہرُ پڑنے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان موسم شدید سرد رہے گا، اس دوران مری گلیات اور گردونواح شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی جبکہ میدانی علاقوں میں سرد اورتیزہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔