ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ 7، ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کی ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں آج دو بڑے مقابلے شیڈول ہیں، پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔پی ایس ایل سیون کا لاہور میں میلہ جاری ہے، کرکٹ دیوانے سپر لیگ کے پانچویں ڈبل ہیڈر کےلیے پرجوش ہیں۔ دوپہر ڈھائی بجے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔ ٹیم کوئٹہ نے جیت کے ساتھ پلے آف تک رسائی کے امکانات بڑھانے کی امید لگا لی ہے جبکہ ٹیبل ٹاپر ملتان سلطانز بھی وننگ مومینٹم برقرا رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔