مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات موجود ہیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ
پمز اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات موجود ہیں، جن میں سے 3 گولیوں کے نشان ہیں، کلیوئیکل بون میں فریکچر ہے جبکہ تیسری پسلی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔اسلام آباد کے پمز اسپتال کی جانب سے کل اسلام آباد ہائی کورٹ کو مقتول صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کی جائے گی۔اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں پمز اسپتال کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس موصول ہو چکا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تمام تفصیلات درج کی گئی ہیں۔