معروف پاکستانی اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے
ٹوکیو(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے۔اداکار تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ قبل ہی علاج کی غرض سے جاپان منتقل ہوئے تھے۔اداکار تنویر جمال نے جاپان میں مختلف ڈاکٹرز کو چیک اپ کرایا تاہم ڈاکٹرز نے نامور پاکستانی اداکار کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں یہ کہہ کر جواب دے دیا تھا کہ اگر تنویر جمال کا آپریشن کیا گیا تو ان کی صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اداکار تنویر جمال نے لواحقین نے جاپانی اہلیہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔