معروف پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کی انتہائی بولڈ لباس میں ویڈیو وائرل
ثروت گیلانی ایک ایسی لاجواب اداکارہ ہیں جنہوں نے لفظی طور پر خود کو سب سے مشہور اداکاراں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔اداکاری سے لے کر ماڈلنگ تک اور پھر یقینی طور پر فلموں تک انہوں نے ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی کو یقینی بنایا۔وہ اسپیشل اولمپکس اور انڈس ہسپتال کی سفیر بھی ہیں۔ ثروت کو اپنے شوہر کے ساتھ کئی فوٹو شوٹس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکارہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، وہ اپنے حالیہ بولڈ اوتار کی وجہ سے زیربحث ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ثروت فوٹو شوٹ کے لیے اپنا میک اپ کرواتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لباس کی وجہ سے شدید تنقید دیکھنے کو ملی، کسی نے ان کے لباس پر تنقید کی تو کسی نے ان کے اس انداز کو بے شرمی قرار دیا۔