معاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے
وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان اپنی ذمہ داریوں کی آئینی تقسیم کے مطابق مالی اخراجات کو ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کا کردار جاری ، ،
سبسڈیز اور منصوبوں میں وفاقی حکومت کی فنڈنگ، جو صوبوں کے دائرہ کار میں آتی ہے، تقریباً 1 ٹریلین روپے کا تخمینہ ہے ، ان منصوبوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)، اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت صوبائی ترقیاتی منصوبے، اعلیٰ تعلیم، ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی اور کھاد پر سبسڈیز شامل ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے وفاقی حکومت کی مالی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور صوبوں کو دستیاب فنڈز کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے پلیٹ فارم سے حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے بھرپور کوشش کی ہے، آئی ایم ایف کا این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کا مطالبہ بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان وسائل کی تقسیم میں جاری مالیاتی عدم توازن کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے، ابھی مناسب وقت ہے کہ صوبوں کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا جائے تاکہ محصولات کی متوازن تقسیم کی بنیاد فراہم کی جا سکے،،