مشہور کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس فوج میں شامل۔
سوشل میڈیا پر سوگا نے لکھا کہ میں ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی پوری کروں گا اور واپس آؤں گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چونکہ جنوبی کوریا اب بھی تکنیکی طور پر شمالی کوریا کے ساتھ جنگ میں ہے اور جنوبی کوریا میں تمام صحت مند مردوں کو 28 سال کے ہونے تک فوج میں خدمات انجام دینا ہوتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس بنیاد پر ایک عرصے سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت بی ٹی ایس کے اراکین کو سروس چھوڑنے کی اجازت دے سکتی کیونکہ یہ اراکین پہلے ہی اربوں ڈالر اپنے ملک کے لیے کما چکے ہیں اور انہیں یہی کام جاری رکھنے کی اجازت دینا زیادہ فائدے مند ہو گا