مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کی پیدائش

سعودی ہلال احمر  اتھارٹی کی شاخ  کے ڈائریکٹر جنرل احمد الزہرانی کے مطابق مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق الحرم کی ایمبولینس سینٹر میں تعینات سعودی ریڈ کریسنیٹ اتھارٹی کی ٹیم ایمرجنسی اطلاع پر مذکورہ مقام پر پہنچی جہاں پہنچنے پر پتا چلا کہ ایک حاملہ خاتون کی حالت نازک ہے اور بچے کی پیدائش کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

جس کے بعد ٹیم نے خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔بعد ازاں چیک اپ کے بعد  نومولود اور خاتون کو باب جبریل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹیم میں موجود ایک ہیلتھ پریکٹیشنز کے تعاون سے بچی کی پیدائش کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔