مسجد الحرام میں عصر کی اذان کے دوران بارش، روح پرور مناظر
بارش عین اس وقت شروع ہوئی جب نماز عصر کی اذان شروع ہوئی، جبکہ اس دوران بارش کے باوجود عمرہ زائرین خانہ کعبہ کے طواف اور صفا اور مروہ کی سعی میں مصروف رہے۔حرمین شریفین کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں عصر کی اذان کے دوروان بارش ہوئی، اس دوران مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش میں ہی طواف کیا۔دوسری جانب بارش شروع ہونے کے بعد انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور زائرین کو بارش کے دوران مسائل سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر خانہ کعبہ کے اطراف انتظامات کیے گئے۔