مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
لاہور، راولپنڈی اور گردونواح میں مرغی کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی اندرون شہر مرغی کا گوشت580 اور نواحی ایریاز میں 590 روپے کلو ہوگیا،شہر میں زندہ مرغی 380 اور نواحی ایریاز میں 395 روپے کلو ہو گئی ۔ لاہور میں زندہ مرغی کی پرچون کی قیمت 7 روپے اضافے کے بعد 356 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ مرغی کا گوشت 10 روپے اضافے کے بعد 534 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، گردن، پوٹا اور کلیجی کے بغیر مرغی کا صافی گوشت 600 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت ہونے لگا۔