مراکش کی جیت پر شکیرا کا بھی خوشی کا اظہار

مراکش کی جیت پر واکا واکا گرل شکیرا نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔دوہزار دس کے فٹبال ورلڈ کپ میں اپنے ٹائٹل سانگ واکا واکا سے مشہور ہونے والی کولمبیا کی گلوکارہ شکیرا نے مراکش کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ٹویٹ کیا ہے۔”دیس THIS ٹائم فار افریقہ”، شکیرا نے مراکش کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیوں کا ایموجی بھی پوسٹ کیا۔واضح رہے کہ مراکش فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔