محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بدھ سے دوبارہ بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوسکتا ہے
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق شہر کے جنوبی اضلاع ، ڈیفنس اور صدر کے علاقے عید کے دوسرے روز ہونے والی بارش سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں- لیاری میں صورتحال خراب ہے- وزیر اعلی نے کہا کہ متعدد علاقوں کو دورہ کیا ہے اور وزرا کو تعینات کر کے ہدایات دی ہیں کہ علاقوں میں صورتحال پر قابو پائیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نالے گنجائش سے زیادہ بہہ رہے ہیں، اگر پمپ کرکے پانی کو نالوں میں ڈالتے ہیں تو دوسری جگہ سے اوور فلو ہو کر دوبارہ سڑکوں پر آرہا ہے، یہ ایک اور مسئلہ ہمیں درپیش ہے- بدھ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ھو رہا ہے – کوشش ہے کہ اس سلسلے سے پہلے سڑکوں پر موجود پانی کو نکال لیا جائے۔