مئی میں شدید بارشوں کی پشین گوئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )موسمیاتی تجزیہ کار وں کے مطابق بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز مضبوط مغربی ہواؤں کے سلسلے کی نشاندہی کر رہا ہے، 28 اپریل سے 5 مئی کے دوران یہ سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ 2023ء کا اب تک کا سب سے مضبوط بارشوں کا سسٹم ہو سکتا ہے، ماڈلز کراچی سے کشمیر تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔