لیڈی گاگا کے قیمتی بُل ڈوگ کو گولی مارنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا

مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے قیمتی کتے، بُل ڈوگ کو گولی مارنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال لیڈی گاگا کے پالتو کتے والکر کو گولی مار کر زخمی کرنے اور دو دو نایاب ترین نسل کے فرانسیسی بُل ڈوگس کو چُرانے والے شخص جیمز ہاورڈ جیکسن کو عدالت کی جانب سے 21 سال قید کی سزا سُنائی گئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق جیمز ہاورڈ جیکسن کی جانب سے بُل ڈوگس کو چُرانے کا مقصد ان کی نایاب نسل اور ہزاروں ڈالرز کی قیمت تھی جبکہ ملزم یہ نہیں جانتا تھا کہ یہ کتے گلوکارہ لیڈی گاگا کے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرم جیمز ہاورڈ جیکسن کی جانب سے گزشتہ روز پیر کو کتوں کو قتل کی اس کوشش سے متعلق کیس کی پیروی نہ کرنے کی درخواست دی گئی تھی جو کیلیفورنیا میں مجرمانہ درخواست اور جرم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جیمز ہاورڈ جیکسن نے عدالت میں یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اس نے کتوں کے مارنے کی کوشش کے دوران ایک شخص کو سینے میں گولی مار کر شدید زخمی بھی کر دیا تھا جو اس بعد ازاں اس حملے سے بچ گیا تھا۔