لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ میں 2 بار گولڈن بال کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ٹورنامنٹ کے دوران جارحانہ کھیل پیش کر کے ایک بار پھر گولڈن بال کا اعزاز حاصل کر لیا۔ورلڈ کپ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ میں 2 بار گولڈن بال کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران فرانس کے ایمباپے کو سلور بال جبکہ کروشیا کے لیوکا موڈریک کو کانسی کی بال سے نوازا گیا۔اس سے قبل میسی کو 2014ء کے ورلڈ کپ کے دوران شاندار کھیل پیش کرنے پر گولڈن بال کا اعزاز دیا گیا تھا۔اُس ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پرا تھا۔