لاہور میں دو دن کے وقفے کے بعد آٹے اور مرغی کی قیمتوں میں پھر اضافہ
لاہور میں دو دن کے وقفے کے بعد آٹے اور مرغی کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں مرغی کی قیمت 18 روپے بڑھ کر 489 روپے کلو ہوگئی جب کہ گندم کی قیمت کم ہو کر 3900 روپے من پر آگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے کے باوجود فلور ملز مالکان آٹے کی قیمت کم کرنے پر تیار نہیں جس کے باعث 15 کلو کمرشل آٹے کا تھیلہ پھر بڑھ کر 1900 روپے کا ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ عام دکانوں پر آٹے کے تھیلے کی قلت بھی برقرار ہے جب کہ چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قیمتیں کم کرانے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔