لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی
لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی، گلیڈی ایٹرز ہدف کے تعاقب میں صرف 135 رنز ہی بنا پائے۔پاکستان سپر لیگ 8 کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 199 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا پائی، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے 48 اور محمد حفیظ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرز نے میچ کے شروع سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا، ان کی پہلی وکٹ 4.3 اوورز میں 49 رنز پر گری جب فخر زمان 14 گیندوں پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مرزا بیگ نے 15 گیندوں پر 35 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔