قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اسپتال میں داخل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے اسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے تصویر کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آج اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے لیکن الحمدلِلّٰہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔