قومی کرکٹر فخر زمان انجری کا شکار ہوگئے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف بڑے میچ سے پہلے قومی کرکٹر فخر زمان ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو نے کہا ہے کہ فخر زمان کے سکین کرائے گئے ہیں، وہ کل کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ فخر زمان نیدر لینڈ کیخلاف رنز لینے کے دوران انجری کا شکار ہوئے، میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے، بد قسمتی سے فخر زمان کی پرانی انجری دوبارہ سے ہوئی ہے۔ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان پر زیادہ رسک نہیں لیں گے۔