قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے عمرہ ادائیگی کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا۔تصویر میں شاہین شاہ آفریدی خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھے کھڑے ہیں، شاہین نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا۔خیال رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد بھی عمرے کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔