قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا۔سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں فاسٹ بولر کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔نکاح کی پروقار تقریب میں شاہد آفریدی ان کے داماد شاہین آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔اس سے قبل حارث رؤف کی دلہن مزنا مسعود ملک کی نکاح کی تیاریوں کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔