فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 63 ہزار 900 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 86 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 40 ہزار 518 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوکر 1775 ڈالر فی اونس ہے۔