فیفا ورلڈ کپ 2022میں انگلینڈ، فرانس اور برازیل کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے

سپورٹس ڈیسک ؛ فٹ بال کے عالمی میلے کا انعقاد رواں سال نومبر و دسمبر میں قطر میں ہونے جارہا ہے۔ورلڈ کپ کے کوالیفائرز تین سال قبل شروع ہوئے تھے۔ 2018میں ورلڈ کپ کی فاتح فرانس ورلڈ کپ 2022میں کوالیفائی کرچکا ہے لیکن موجودہ یورپی چیمپئن اٹلی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا ۔فائنلز میں 32ٹیموں کو چار چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ایک ہی براعظم کی ٹیموں کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے تاہم دو یورپی ممالک ایک ہی گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں- انگلینڈ، فرانس اور برازیل کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے