فیفا ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم
فیفا ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کے بھی ریکارڈ ٹوٹ گئے جب کہ منفی پروپیگنڈہ کے باوجود پہلے میچ سے قبل تک تقریباً 30 لاکھ ٹکٹ بک چکے۔
فیفا ورلڈ کپ کا اتوار کو قطر میں آغاز ہوچکا، میزبان ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمیت مختلف معاملات پر مغربی میڈیا میں بھرپور پروپیگنڈہ مہم چلائی گئی، اس کے باوجود شائقین کی بہت بڑی تعداد دنیا بھر سے قطر کا رخ کررہی ہے، پہلے میچ کے آغاز سے قبل تک تقریباً 30 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوچکی تھیں۔